کنزرویٹو پارٹی کی مخالفت،کنگ چارلس نے لندن کے مئیر صادق خان کو سر کا خطاب دیدیا

Jun 10, 2025 | 22:34:PM
کنزرویٹو پارٹی کی مخالفت،کنگ چارلس نے لندن کے مئیر صادق خان کو سر کا خطاب دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لندن کے میئر صادق خان کو “سر” کا خطاب دے دیا گیا۔کنزرویٹو پارٹی کی مخالفت کے باوجود بادشاہ چارلس نے صادق خان کو سر کا خطاب دیا ۔
تفصیلات کے مطابق 220,000 افراد نے صادق خان کے خلاف کنزرویٹو پارٹی کی پٹیشن پر دستخط کئے ، لیکن برطانیہ کے بادشاہ نے لندن کے میئر صادق خان کو سر کے خطاب سے نواز دیا۔
اس سے قبل نئے سال کے اعزازات میں صادق خان کو نائٹ ہڈ کا خطاب 30 دسمبر کو دیا گیا تھا۔برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ کےمطابق صادق خان کے خلاف 30 کے قریب پٹیشنز دائر ہوئیں، تمام مسترد کر دی گئیں۔
وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس حوالے سے مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئےکہا ہے کہ  ایک بس ڈرائیور کا بیٹا نائٹ ہڈ بن سکتا ہے، یہی برطانیہ کی خوبصورتی ہے۔ڈیوڈ لیمی نے صادق خان کی صاف ہوا، سستی رہائش اور مفت اسکول کھانوں کی پالیسیوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:سورج نے آگ برسا دی،بھکر میں درجہ حرارت 50،باقی سارے شہر  بھی جل گئے