ایئر کنڈیشنر میں "ٹن" کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کیا ہم جانتے ہیں کہ جب ہم اے سی خریدنے جاتے ہیں اور 1 ٹن، 1.5 ٹن یا 2 ٹن جیسے الفاظ سنتے ہیں تو دراصل ان کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ اکثر لوگ اسے وزن سمجھ لیتے ہیں، لیکن یہ درست نہیں۔
’ٹن‘ کا مطلب کیا ہے؟
اے سی میں ’ٹن‘ کا مطلب ہے ٹھنڈک پیدا کرنے کی صلاحیت یا کولنگ کیپیسٹی، یہ ہمیں بتاتا ہے کہ ایک گھنٹے میں اے سی کتنی گرمی یا ہیٹ باہر نکال سکتا ہے۔
1 ٹن اے سی، 12,000 بی ٹی یو گرمی فی گھنٹہ نکالتا ہے۔
1.5 ٹن اے سی، 18,000 بی ٹی یو فی گھنٹہ
2 ٹن اے سی، 24,000 بی ٹی یو فی گھنٹہ
یہاں بی ٹی یو کا مطلب ہے ’برٹِش تھرمل یونٹ‘ آپ اسے گرمی ناپنے کا آلہ سمجھ سکتے ہیں۔
یہ پیمائش ایک پرانے تصور سے جڑی ہے کہ ایک ٹن برف کو پگھلانے کے لیے 24 گھنٹوں میں جتنی توانائی درکار ہوتی ہے، اسی سے ’1 ٹن‘ کی بنیاد رکھی گئی۔