حاجیوں کی وطن واپسی آپریشن آج سے شروع ہوگا
حج فلائٹ آپریشن میں سرکاری سکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے آپریشن آج سے شروع ہوگا۔
حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے پہلی پروازآج 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہو گی اور کل11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
پہلی پرواز سے مختصر دورانیے کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے،11 جون کو 8 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی جو اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی۔
حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہو گا، حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر فرانس کاپاکستانی فضائی حدود کا استعمال
ایک ماہ تک جاری رہنے والے حج فلائٹ آپریشن میں سرکاری سکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا،سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کووطن واپس لایا جائے گا،پاکستان کی سرکاری،نجی اور سعودی ایئرلائنزحج آپریشن میں حصہ لیں گی۔