سابق ارکان اسمبلی سمیت 14 شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

Jun 10, 2023 | 20:58:PM
سابق ارکان اسمبلی سمیت 14 شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل
کیپشن: بلاول بھٹو سے مختلف سیاسی رہنما ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وسطی و جنوبی پنجاب سے مختلف سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی اور طاہر خان کھچی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی ،بہاولنگر سے اکرم خان کانجو ،لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا،میاں محمد علی پیرزادہ ، پی پی 129 سے محمد نوازش علی خان بھی پیپلزپارٹی کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ کیخلاف صندل خٹک کی درخواست مسترد
ادھرپی پی 101 فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پی پی 96 چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النسا ،پی پی 73 سے زاہد غوری اور سہیل الیاس ، سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات میں سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، مرکزی رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن ، پیپلزپارٹی کسان ونگ کے صدر عنایت علی شاہ اور سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس پیپلزپارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کمی ہو گئی