برطانیہ میں فوجیوں سے خطاب۔۔خاتون اول نے امریکی صدر کو ڈانٹ پلادی

Jun 10, 2021 | 22:51:PM
 برطانیہ میں فوجیوں سے خطاب۔۔خاتون اول نے امریکی صدر کو ڈانٹ پلادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں امریکی خاتون اول نے فوجیوں سے خطاب کیاہے اور اس موقع پر اپنے شوہر جو بائیڈن کو فوجیوں سے باتوں میں مشغول دیکھ کر ڈانٹ پلادی اور کہاہے ادھر توجہ دیں،اس پر امریکی صدر بائیڈن کو بیوی کوسیلوٹ مارنا پڑگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے دورہ برطانیہ میں وہاں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ روسی صدرپیوٹن سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، انہیں میں بتا دوں گاجو میں چاہتا ہوں کہ وہ جانیں،عالمی حدت امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
بائیڈن نے فوجیوں سے خطاب میں اپنے مرحوم بیٹے کا ذکر کیا جبکہ امریکی ایئر فورس کے جوانوں سے خاتون اول نے بھی خطاب کیا۔خاتون اول کے خطاب کے وقت اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب صدر بائیڈن اِدھر ادھر دیکھنے لگے تو خاتون اول نے توجہ دلا دی کہ جو! توجہ دو، امریکی صدر کو خاتون اول نے مزاقا ًڈانٹ پلادی، ڈانٹ کھا کر صدر بائیڈن فورا سنبھل گئے اور بیگم کا خطاب سننے لگ گئے۔
واضح رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے صدر جو بائیڈن برطانیہ پہنچے ہیں، بطور صدر یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے، وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے اور ملکہ برطانیہ سے اتوار کو ملاقات کریں گے۔امریکی صدر اپنے دورے میں جی 7 ممالک کے سربراہان، نیٹوحکام سے بھی ملاقات کریں گے، ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 16 جون کو جنیوا میں ہوگی۔
 یہ بھی پڑھیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو ھٹانے کا حتمی فیصلہ ۔۔اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی