جے پی مورگن نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے بہتر ملک قرار دیدیا

Jun 10, 2021 | 20:33:PM
جے پی مورگن نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے بہتر ملک قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے پاکستان کوسرمایہ کاری کیلئے بہترملک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال پاکستان کا جی ڈی پی4.7فیصدہوگا۔
مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے اپنی رپورٹ جاری کردی ،۔رپورٹ کے مطابق آئندہ سال معاشی حجم 329ارب ڈالرہوگا۔ جے پی مورگن نے پاکستان کا اس سال کا بجٹ خسارہ 7.1فیصد اور آئندہ سال کا5.9 فیصد ہونے کی بھی پیش گوئی کی ہے ۔اس سے پاکستان کے قرضوں کی جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 81.6 فیصد پر آجائے گاجو 2020میں 87.6تھی۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں2024تک ریٹ آف ریٹرن8.25فیصدہوگا، جی ڈی پی تناسب میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ مسلسل کم ہوگا، جس کے باعث ترسیلات زرمیں کمی سمیت کھانے پینے کی چیزوں میں مہنگائی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھپی ایس ایل کو ن جیتے گا۔۔شا ہد آفر ید ی نے بتا دیایں۔