حکومت کو خطرہ نہیں ۔۔ اپوزیشن کی سیاست خطرے میں ہے۔ محمد سرور

Jun 10, 2021 | 19:53:PM
حکومت کو خطرہ نہیں ۔۔ اپوزیشن کی سیاست خطرے میں ہے۔ محمد سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی ، خوشحالی اوراداروں کی مضبوطی کےلئے حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں ۔
 تفصیلات کے مطابق گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ق)لیگ سمیت تما م اتحادی بجٹ کی منظوری کیلئے بھی حکومت کے ساتھ ہوں گے،اتحادیوں کے بعض معاملات پرتحفظات جمہوریت کا حسن ہے ،اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی اور وفاقی وصوبائی بجٹ منظور ہوجائیں گے۔ آئندہ بجٹ میں ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ (ق)لیگ سمیت کسی بھی اتحاد ی جماعت نے بجٹ منظور نہ کروانے کی بات نہیں کی اور سب حکومت کیساتھ ہیں اس لئے اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکربجٹ منظور کر وانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ حکومت ہر معاملے میں اتحادیوں کو پہلے بھی ساتھ لیکر چل رہی ہے او ر آئندہ بھی انہیں ساتھ لیکر چلیں گے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملکی ترقی وخوشحالی اور اداروں کی مضبوطی کے لئے حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں ۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن ہر روز نیا ایشوبنانے کی کوشش کرتی ہے مگر عوام انکے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ پاکستان کو جتنے بھی مسائل درکارہیں انکی بنیادی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ 
اُنہوں نے کہا کہ آج حکومت ہر شعبے میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو ریلیف دے رہی ہے اور آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں بھی عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائے گا۔ قوم سے کئے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو اپوزیشن خود ایک دوسرے کے خلاف میدان میں آچکی ہے اس سے ہماری حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں بلکہ اپوزیشن کی سیاست اس وقت خطرے میں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری و نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل