وفاقی وزیر توانائی نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

Jun 10, 2021 | 18:08:PM
وفاقی وزیر توانائی نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرکا کہنا ہے کہ کل تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس وقت طلب کے مقابلے میں صرف 593 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس پر کل تک قابو پالیں گے۔
ملک کے بڑے شہروں میں وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں جبکہ چمن کے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ قریب 18 گھنٹے ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 20 گھنٹوں تک پہنچ گئی ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام کی مشکلات بے حد بڑھ چکی ہیں۔
 یاد رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ بجلی کی بندش سے نہ صرف عوام پنکھوں کی سہولت سے محروم ہوئے ہیں بلکہ پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو کس سے خطرہ ہے ۔۔ گلوکار فرحان سعید بھی ملکی صورتحال پر بول پڑے