کورونا کے حملے جاری۔۔۔مزید 76افراد انتقال کر گئے

Jun 10, 2021 | 08:43:AM
کورونا کے حملے جاری۔۔۔مزید 76افراد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کےباعث پاکستان میں مزید 76افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا کے مریضوں کے 1 ہزار303 نئےکیسز  سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.1 فیصد ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران41,824 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار529 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 37ہزار434ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سنسنی خیز مقابلے کے بعد قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست