وزیراعظم شہباز شریف سے علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر کی ملاقات

Jul 10, 2025 | 20:18:PM
وزیراعظم شہباز شریف سے علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر کی ملاقات
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف سے علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں 6 رکنی وفدملاقات کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر، جیمز ڈونگ کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت  کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔ 

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔عصر حاضر میں ای کامرس برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ ای کامرس حکومت کے برآمدات پر مبنی معیشت کے ویژن کی تکمیل کے عمل کا ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!فائرنگ سےبڑی سیاسی جماعت کے رہنما شہید

جیمز ڈونگ نے بین الاقوامی سطح پر ای کامرس کے ذریعے تجارت میں پاکستانی کاروباری برادری کے کلیدی کردار کو سراہا۔

جیمز ڈونگ نے کہاکہ اس وقت علی بابا ویب سائٹ پر تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں،علی بابا کے پلیٹ-فارم پر پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور فروخت سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں ای کامرس کو مزید وسعت دینے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔ 

جیمز ڈونگ نے علی بابا گروپ پر پاکستانی تاجروں کی تعداد بڑھانے کیلئے انٹرپرنیورز کی ای کامرس میں تکنیکی تربیت میں گہری دلچسپی کا  اظہارکیا،اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر، ٹوکن ٹیکس میں بڑی رعایت کا اعلان