حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم ) وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے مطابق ٹیکسٹائل ملز حکومت کو کاٹن سیس کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کریں گی، کاٹن سیس 4 اقساط میں ادا کیا جائے گا،اپٹما پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے معاہدے پر دستخط کر دیے،معاہدے پر وزیر غذائی تحفظ اور چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے دستخط کیے،چیئرمین اپٹما نارتھ اسد شفیع اور چیئرمین کاٹن کمیٹی نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔
اپٹما ٹیکسٹائل ملز کا ڈیٹا کاٹن کمیٹی کو فراہم کرے گی، اپٹما تمام ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ تنازع کو حل کرے گی، اپٹما کاٹن سیس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے گی، تاخیر سے کاٹن سیس ادائیگی پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ حکومت کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے پالیسی اقدامات اٹھا رہی ہے، کپاس کی بیج کی درآمد کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، کپاس کی قلت کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر متاثر ہوا ہے، کپاس کی فصل سے لاکھوں کسانوں کا روزگار وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اربوں ڈالر کی کاٹن امپورٹ کرنے پر مجبور ہے،امید ہے اس معاہدے سے حالات بہتر ہوں گے اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہرجانہ کیس؛بانی پی ٹی آئی کیخلاف لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی وزیراعظم کی درخواست منظور