نہ ہی زرداری استعفیٰ دے رہے ہیں نہ آرمی چیف صدر بننے کے خواہشمند ہیں، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔
We are fully aware of who is behind the malicious campaign targeting President Asif Ali Zardari, Prime Minister Shahbaz Sharif, and the Chief of Army Staff. I have categorically stated that there has been no discussion,nor does any such idea exist,about the President being asked…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10, 2025
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدرِ پاکستان کو مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور باوقار تعلق حاصل ہے، انہوں نے صاف الفاظ میں کہا ہے ’مجھے معلوم ہے یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، وہ ایسا کیوں کر رہا ہے، اور اس پروپیگنڈے سے کسے فائدہ پہنچے گا‘۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی واحد توجہ پاکستان کی طاقت اور استحکام پر ہے اور کسی چیز پر نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس بیانیے کا حصہ ہیں، وہ چاہیں تو دشمن غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو کرنا ہے کر لیں، ہم انشا اللہ پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کیلئے جو بھی ضروری ہوا وہ کریں گے۔