اردن کے ممتاز عالم دین دوران امامت انتقال کر گئے

Jul 10, 2023 | 22:55:PM
اردن کے ممتاز عالم دین دوران امامت انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اردن میں ممتاز عالم دین اور مسجد بنی ہاشم کے امام الشیخ ہانی یوسف ابو منصور المعروف ابو عبدالرحمان نماز عشاء کی امامت کے دوران انتقال کر گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد کے امام کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ عشا ءکی نماز کی امامت کرا رہے تھے۔

الشیخ ہانی یوسف ابو منصور کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے, شہریوں کی بڑی تعداد سحاب میں واقع مرحوم کے گھر پر تعزیت کے لیے بھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناروےمیں سری لنکن نےپاکستانی سٹوڈنٹ روم میٹ کا بے دردی سے قتل کردیا

سوشل میڈیا پر دارالحکومت عمان کے علاقے سحاب کی مسجد بنی ہاشم کے امام کی عشا کی نماز کے دوران رحلت کی خبر بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے۔