سیاسی جماعتوں کی فہرست سے پی ٹی آئی کا اخراج، الیکشن کمیشن کو ہوش آگیا

Jul 10, 2023 | 21:56:PM
سیاسی جماعتوں کی فہرست سے پی ٹی آئی کا اخراج، الیکشن کمیشن کو ہوش آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک انصاف کا نام نہ ہونا ٹائیپنگ کی غلطی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ پر 168 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی گئی تھی جن میں پہلے پاکستان تحریک انصاف کا نام موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم مشین کا استعمال ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

نشاندہی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی جماعتوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے پاکستان تھریک انصاف کا نام فہرست میں اندراج ہونے سے رہ گیا تھا جسے اب درست کرلیا گیا ہے۔