سیلابی صورتحال، انڈس واٹر کمشنر نےالرٹ کردیا

Jul 10, 2023 | 21:27:PM
سیلابی صورتحال، انڈس واٹر کمشنر نےالرٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی) پنجاب میں ممکنہ  سیلابی صورتحال کے حوالے سے  انڈس واٹر کمشنر نے خبردار کر دیا .

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں راوی اور ستلج کے دریاوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلے آ رہے ہیں ،بھارت نے پاکستان کو پانی چھوڑنے کے حوالے سے رئیل ٹائم ڈیٹا فراہمی شروع کر دی ہےجبکہ،انڈس واٹر کمیشن میں فلڈ سنٹر قائم 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے ۔

پاکستان کے دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان اور بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،مون سون اور دریاوں کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت سے مزید پانی آئے گا ،اداروں کو آگاہ کر دیا گیا،انڈس واٹر کمیشن وفاقی اور صوبائی اداروں کو پانی کے ڈیٹا کے حوالے سے مسلسل آگاہ کر رہا ہے ۔

پاکستانی دریاوں کے اندر مستقل آبادی غیر قانونی ہے ،دریاوں میں پانی کا آنا ضروری ہے لیکن جانی نقصان سے بچنے کیلئے آگاہی اور  اقدامات ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ انڈس واٹر کمیشن کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہو رہا ہے۔