سڑک پر جلسہ ہوگا تو ایکشن لیں گے، وزیر داخلہ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے باغ جناح کے بجائے سڑک پر جلسہ کرنے پر ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کو سڑک پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، کسی بھی سڑک پر جلسہ ہوگا تو حکومت سخت ایکشن لے گی،سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جہاں جلسے کی اجازت دی ہے وہیں کرے، ہم ابھی تک پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی باضابطہ اجازت آج شام میں دی ہے لیکن سیاسی جماعت کا مؤقف ہے کہ تاخیر سے این او سی ملنے کی وجہ سے جلسے کیلیے انتظامات نہیں کر سکتے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہم باغ جناح میں جلسہ نہیں کریں گے بلکہ مزار قائد کے گیٹ کے سامنے جلسہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کی اجازت کےبعد تحریک انصاف کا نیا فیصلہ،مزارِقائد کے سامنے جلسہ کرنے کا اعلان