صادق آباد میں خواجہ سرا کو بے دردی سے قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صادق آبادکے علاقے محلہ حسین آباد میں خواجہ سرا کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔
مقتولہ کی شناخت شریف عرف عالیہ کے نام سے ہوئی۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے خواجہ سرا کے قتل کے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مقتولہ عالیہ خواجہ سراء عرصہ دراز سے محلہ حسین آباد میں مقیم تھی۔
عالیہ کے ذاتی مکان کی تعمیر آخری مراحل میں تھی۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ سامنے آیا ہے کہ مقتولہ عالیہ کی چند روز پہلے شبو اور شمع سے پیسوں کے معاملے پر تکرار ہوئی تھی۔
ڈی اوعرفان علی سموں نے قتل کے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس کی نفری جائے واردات،پہنچ ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔