پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

Jan 10, 2026 | 19:08:PM
پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
کیپشن: پی ٹی آئی جلسہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کرنے کی باضابطہ مشروط اجازت دے دی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کیلیے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی سندھ میں جلسہ کر سکتی ہے شرائط پر عملدرآمد لازمی کرنا ہوگا، وہ صوبے میں قانونی اور آئینی سیاسی سرگرمیاں کر سکتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ جلسے کے دوران قانون و امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ ورانہ گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی، اداروں کے خلاف کسی قسم کی تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے، پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا، سکیورٹی وجوہات پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا ایک اور بڑا فیصلہ