حالات بہتر ہونے تک شہری ایران جانے سے گریز کریں، پاکستان نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لئے حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے سے جاری ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ جانا ہے تو کیا کرنا ہوگا ؟ نئے رولز سامنے آگئے
بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں اور پاکستانی سفارتی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔