ایران میں پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم

Jan 10, 2026 | 10:43:AM
ایران میں پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کی تازہ صورت حال میں پاکستانی سفارتخانے  نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کیلئےکرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ شہری کرائسز مینجمنٹ یونٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پانچ رابطہ نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں، نمبر 24 گھنٹے کھلے ہیں، سفارتخانے کے سوشل میڈیا پر بھی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی تفصیلات جاری کی گئیں ہیں۔

رابطہ نمبرز:

فرحان علی: 00989107648298

فیضان: 00989906824496

کاشف علی: 00989938983309

کرائسس مینجمنٹ یونٹ کے لینڈ لائن نمبرز درج ذیل ہیں:

00982166941388

00982166944888

یہ بھی پڑھیں:ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو، کئی شہروں میں توڑ پھوڑ ، 217 افراد ہلاک،2500گرفتار