گجرات ؛سابق رکن اسمبلی چودھری رحمان نصیر ن لیگ میں شامل

Jan 10, 2024 | 22:24:PM
گجرات ؛سابق رکن اسمبلی چودھری رحمان نصیر ن لیگ میں شامل
کیپشن: شہبازشریف کیساتھ چودھری رحمان نصیر مرالہ اور دیگر کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیدتنویرنقوی ،صغیرراٹھور)انتخابات سے قبل سیاسی توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے،ضلع گجرات میں بڑا اپ سیٹ ہواہے جب کوٹلہ برادران اور مرالہ خاندان ایک ہوگئے،مسلم لیگ (ق) کے سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری رحمان نصیر مرالہ،سابق تحصیل ناظم چودھری عرفان نصیر مرالہ اور ڈاکٹر شوکت مرالہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں صدر ن لیگ میاں شہباز شریف سے ملاقات مذکورہ رہنماﺅں نے ملاقات، اس موقع پرچودھری عابدرضاکوٹلہ اور رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔ 
چودھری رحمان نصیر مرالہ ،چودھری عرفان نصیر مرالہ سابق صدر پاکستان چودھری فضل الٰہی کے پوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری