بھارت پاکستان سے میچ کھیلنے کیلئے تیار ۔۔۔لیکن

Jan 10, 2024 | 18:29:PM
بھارت پاکستان سے میچ کھیلنے کیلئے تیار ۔۔۔لیکن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد )چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا دیکھنے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنائی ہے کہ  بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیئر مین جے شاہ  سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بورڈ پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سی او او سلمان نصیر اور کمشنر پی ایس ایل نائلہ بھٹی  کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کے میچ کے حوالے سے جے شاہ سے گفتگو ہوئی تھی ،جے شاہ کہتے ہیں بورڈز تیار ہیں جیسے حکومت اجازت دے گی میچز ہو جائینگے، بھارت کے الیکشن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ جے شاہ سے دوبارہ گفتگو کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن غزہ میں امن کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالیں، یہودی مذہبی رہنماؤں کا احتجاج