حکومت کا فری لانسرزکیلئے 10 ہزار ای روزگارسینٹرز کے قیام کا اعلان

Jan 10, 2024 | 16:10:PM
حکومت کا فری لانسرزکیلئے 10 ہزار ای روزگارسینٹرز کے قیام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معاشی مشکلات کے شکار پاکستان  کو سنبھالا دینے کیلئے حکومت نے  نیا پلان ترتیب دے دیا، فری لانسرز کی سہولت کیلئے حکومت کا ای روزگار سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے فری لانسرز کو  بطور اثاثہ سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے جمعرات کو اسلام آباد میں " ٹیک ڈیسٹینیشن" کے عنوان سے میگا ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ایونٹ میں فری لانسرزکی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگارسینٹرز کے قیام کا اعلان ہوگا ، نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 15 لاکھ فری لانسرز باقاعدہ کام کررہے ہیں، ان فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔ 

نگران وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ای روزگار سینٹرزتمام سہولیات سے آراستہ ہوں گے اور ہر ای روزگار مرکز میں 100 لوگوں کے کام کی گنجائش ہوگی،ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشن کا مطلب یہ ہے کہ 10 لاکھ فری لانسرز کو حکومت کی جانب سے سہولت میسر کی جائیگی، یہ 10 لاکھ فری لانسرز سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کماسکیں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ نگراں حکومت میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے کامیاب ترین 4 ماہ رہے، انفارمیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے فروغ کیلئے 13 انقلابی اقدامات کیئے گئے،4ماہ کی مختصر مدت میں ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے اقدامات ممکن ہوسکے، ان اقدامات سے براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا، ملک میں بھاری سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : یہ کیا ہو گیا؟    مردووٹرز کے نام خواتین والے خانے میں درج