شعیب ملک نے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا۔۔۔ عاطف اسلم کی اچانک آمد پر کرکٹر حیران

Jan 10, 2022 | 22:50:PM
قومی کرکٹر شعیب ملک، ریسٹورنٹ کھول لیا، عاطف اسلم، اچانک آمد
کیپشن: شعیب ملک، عاطف اسلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا۔
شعیب ملک کے ریسٹورنٹ ’دی رائس باول‘ کی لانچ کی تقریب میں پاکستان کے نامور کرکٹرز نے شرکت کی۔گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے افتتاح کے موقع پر اچانک پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔


شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ عاطف اسلم کا اچانک پہنچنا ایک خوشگوار سرپرائز تھا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے عاطف اسلم کےلئے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔سابق بولنگ کوچ وقار یونس ، شان مسعود ، وہاب ریاض، حسن علی نے شعیب ملک کے ریسٹورنٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض نے چنے بھوننے والی ریڑھی لگا لی، گاہکوں کی قطاریں۔ ویڈیو وائرل