سٹاک ایکسچینج  اکا ئونٹ پر اداکارہ کی گلیمرس تصاویر  ،سو شل میڈیا پر ہنگامہ

Jan 10, 2021 | 22:32:PM
سٹاک ایکسچینج  اکا ئونٹ پر اداکارہ کی گلیمرس تصاویر  ،سو شل میڈیا پر ہنگامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)سٹاک ایکسچینج   اکا ئونٹ سے اداکارہ کی گلیمرس تصاویر شیئر ہونے پر سو شل میڈیا پر ہنگامہ بر پا ہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس اے) کے آفیشل   اکا ئونٹ سسے اداکارہ مونی رائے کی گلیمرس تصاویر شیئر کردی گئیں۔اداکارہ کی تصاویر شیئر کرکے لکھا گیا کہ ہفتہ کے دن کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہ ہوش ربا تصویریں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیگ استعمال کیے گئے ۔بعدازاں یہ تصاویر اور پوسٹ فوری ہٹا دی گئی اور اس پر معافی مانگتے ہوئے انسانی غلطی قرار دیا گیا۔ این ایس اے نے ٹوئٹ میں کہا کہ اداکارہ سے متعلق پوسٹ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے اور   اکا ئونٹ  چلانے والی ایجنسی سے یہ غلطی ہوئی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔اس معذرت کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔