فیصل کریم کنڈی کی قومی وطن پارٹی سے مذاکرات کی تردید

Jan 10, 2021 | 22:08:PM
 فیصل کریم کنڈی کی قومی وطن پارٹی سے مذاکرات کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی قومی وطن پارٹی سے مذاکرات کی تردید کردی۔

فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ قومی وطن پارٹی اور پی پی پی کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے ہیں ، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ، سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے ساتھ اس حوالے سے اگر کوئی مذکرات یا میٹنگ ہوئی تو تمام تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائینگی۔

فیصل کریم کنڈی کاکہناتھا کہ قومی وطن پارٹی کے مشیران ہمارے لئے قابل احترام ہیں ، قومی وطن پارٹی پی ڈی ایم میں ہمارے اہم اتحادی ہیں۔