پی ایس ایل قوم کا برانڈ،چار سو غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے،احسا ن ما نی

Jan 10, 2021 | 17:26:PM
پی ایس ایل قوم کا برانڈ،چار سو غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے،احسا ن ما نی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سکس کی ڈرافٹنگ پر بے حد خوش ہوں۔پی ایس ایل پوری قوم کا برانڈ ہے۔تمام فرنچائز ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق احسان مانی نے بتایا کہ تمام سپانسرز ، براڈ کاسٹرز اور شائقین لیگ کی کامیابی کے لیے اہم ہیں۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اجازت مل جائے تو شائقین کو اسٹیڈیم میں لائیں۔ لیگ چار کی بجائے دو وینیوز تک مجبوری میں محدود کیا ہے۔موجودہ صورت حال میں کسی قسم کا خطرہ نہیں لینا چاہتے۔ چار سو غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔