بھارتی فوج کی شہری آبادی پر گولہ باری ، میاں بیوی زخمی

Jan 10, 2021 | 12:50:PM
بھارتی فوج کی شہری آبادی پر گولہ باری ، میاں بیوی زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کنٹرول لائن پر جارحیت سے باز نہیں آرہا ،کنٹرول لائن کے سماہنی سیکٹر پر  بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز صبح 11 بجے پاکستان کےسرحدی دیہاتوں نہالہ چاہی، سونا ویلی اور ڈنہ  کے مقامات پر بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے سے مارٹر شیلنگ کی جس کی زد میں آکر  60 سالہ راجہ خلیل الرحمن اور اس کی 58 سالہ اہلیہ زخمی ہوگئے۔جواب میں پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔