عمران خان کی صحت کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی بہن کا اہم بیان

Feb 10, 2026 | 22:56:PM
عمران خان کی صحت کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی بہن کا اہم بیان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ آج ہماری فیملی کی بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل عمران خان نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔

 انہوں نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق شدید تشویش ظاہر کی، عمران خان کی متاثرہ آنکھ انجکشن لگنے کے بعد 10 فیصد بھی بہتر نہیں ہوئی،مریم ریاض وٹو نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالج کی رسائی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔

 پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست ہے عمران خان کی صحت پر عدالتوں سے رجوع کریں، ان کی صحت کا معاملہ انسانی حقوق تنظیموں اور عالمی میڈیا کے سامنے بھی رکھا جائے۔

 بشریٰ بی بی کی بہن نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مناسب اور فوری طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 2026، پلیئرز کی نیلامی کل ہوگی