رینالہ خورد میں کانسٹیبل کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایس ایچ او دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا امجد) رینالہ خورد میں کانسٹیبل کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایس ایچ او دم توڑ گیا۔
رینالہ خورد کے ستگھرہ تھانہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد طارق کو سب انسپکٹر نے گولی مار دی تھی۔ ان کو پیٹ میں گولی لگی تھی۔ وہ دو روز تک ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں زیر علاج رہے۔ دو روز پہلے سرجری کرکے گولی نکال لی گئی تھی۔
مقتول ایس ایچ او محمد طارق کا تعلق بصیرپور سے تھا۔
یہ واقعہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں دو روز قبل پیش آیا۔ کانسٹیبل عبداللہ نے فائرنگ کر کے ستگھرہ کے ایس ایچ او محمد طارق کو اس وقت زخمی کر دیا جب وہ گشت پر تھے۔اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کانسٹیبل عبداللہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔