لاہور میں بیٹی سے ملنے آیا شہری اغوا کے بعد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)ہارون آباد سے لاہور بیٹی سے ملنے آئے شہری کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرین ٹاؤن سے اغوا ہونے والے شہری کی لاش قصور سے برآمد ہوئی، مقتول امانت علی ہارون آباد سے بیٹی کو ملنے لاہور آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی 6 فروری کو بیٹی کے گھر سے کھانا کر نکلا مگر واپس نہ آیا۔
اغوا کا مقدمہ 6 فروری کو تھانہ گرین ٹاؤن مین بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ مغوی کی لاش ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں والا سے ملی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ علاقے کی پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کی تدفین کردی تھی، قتل سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 25 فروری تک توسیع