ایکس سروس مین سوسائٹی کا اقوام متحدہ سےمسئلہ کشمیر کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر زور

Feb 10, 2026 | 19:44:PM
ایکس سروس مین سوسائٹی کا اقوام متحدہ سےمسئلہ کشمیر کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر زور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )ایکس سروس مین سوسائٹی نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو ہنگامی بنیادوں پر کردار اد ا کرنے پر زور دیا ہے، ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے مسئلہ کشمیر بہت اہم ہے ۔

 لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نےکہا کہ  اقوام متحدہ کی بات ماننے کو تیار نہیں ، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ظلم ہورہے ہیں ، عالمی سطح پر ورلڈ آرڈر ختم ہو رہا ہے، دنیا میں امریکہ کی تھانیداری ختم ہورہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بہت مشکل صورتحال ہے جس کا سامنا کرنا ہے، فلسطین یوکرین کشمیر میں جنگ جاری ہے، بھارت کہتا ہے آپریشن سندور ختم نہیں ہوا، بھارت مار کھا کر افغانستان میں آکر بیٹھ گیا ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتے ہیں ، بھارت اقوام متحدہ کو کشمیر داخل نہیں ہونے دیتا، پاکستان کی اپنی کشمیر پالیسی ہے ، ہم کشمیر ایشو کو مزید دل لگی سے اُٹھائیں گے ۔

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کا پراپیگنڈہ جاری ہے، ہر جماعت کا کشمیر پر یکساں پلان ہونا چاہئے ، ہمارے اہم ممالک میں کشمیر ڈیسک ہونا چاہئے، لڑائی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ہائی لائٹ کرنا چاہئے، آج اگر امریکہ میں ہمارے ساتھ اچھا نہیں ہو رہا ہے تو ہمیں اس ساری صورتحال پر نظر رکھنا ہوگی ، ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا میں تربیتی طیارہ چلتی گاڑیوں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل