شادی شدہ بیٹی سے ملنے کیلئے لاہور آنے والا باپ اغوا کے بعد قتل ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ہارون آباد سے شادی شدہ بیٹی سے ملنے کیلئے لاہور آنے والا باپ اغوا کے بعد قتل ہو گیا۔
گرین ٹاؤن سے اغوا ہونے والے شہری کی لاش قصور سے ملی ۔
امانت علی ہارون آباد سے اپنی بیٹی کو ملنے کیلئے لاہور آیا تھا۔ وہ چھ فروری کو بیٹی کے گھر سے کھانا کھا کر نکلا مگر واپس نہ آیا۔
امانت علی کے اغوا کا مقدمہ چھ فروری کو تھانہ گرین ٹاؤن میں انکی بیٹی کی طرف سے درج کروایا گیا۔ اب پولیس بتا رہی ہے کہ ان کی لاش ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں والا سے ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اپنی ففٹی 27 گیندوں سے مکمل کر لی
کھڈیا کی پولیس نے اس لاش کی شناخت نہ ہونے پر وہیں قبرستان میں تدفین کروا دی ۔
اب پولیس نے اغوا کے مقدمہ کی تحقیق میں قتل کے امکان پر بھی تفتیش شروع کر دی ہے۔
تاحال مقتول کی لاش کھڈیاں کے قبرستان سے منتقل کر کے ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی جا سکی۔