ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید 3 پیسے سستا

Feb 10, 2026 | 18:06:PM
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید 3 پیسے سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔
 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر4 پیسے سستاہوکر 280.71 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 1.87 روپے مہنگاہوکر 336.23 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2.02 روپے مہنگا ہوکر 386.22 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 77.27 روپے پر آگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.38 روپے کا ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی