ٹک ٹاکر علینہ عامر کی لیک ویڈیو، اہم پیشرفت سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر علینہ عامر کی مبینہ لیک ویڈیو کے معاملے میں پیش رفت سامنے آگئی ۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹک معروف ٹاکر نے کہا ہے کہ ویڈیو لیک کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللّٰہ! ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، اس معاملے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائے گا, میں نے یہ اقدام صرف اپنے لیے نہیں بلکہ اس مقصد کے تحت اٹھایا ہے کہ آئندہ کوئی اور لڑکی اس طرح کے استحصال کا شکار نہ ہو، فیک ویڈیو بنانے والوں اور اسے شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، میں اس کیس کو انصاف کی فراہمی کے لیے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عکاشہ گل لائیو پروگرام کے دوران آبدیدہ ، ویڈیو وائرل
علینہ عامر نے بروقت کارروائی اور ایف آئی آر کے اندراج پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، حنا پرویزبٹ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیااورکہاکہ اس کیس میں ملوث تمام ذمہ داران کو گرفتار کر کے سزا دی جانی چاہیے تاکہ مصنوعی ذہانت اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خلاف ایک واضح اور مضبوط مثال قائم کی جا سکے۔