نوازشریف سے برٹش کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان پھنس گئیں،عدالت نے بڑا حکم جاری کرد یا
ملاقات میں ثقافتی پہلووں پر بھی گفتگو ہوئی، جس کے دوران برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کا لاہور میں بسنت کے تہوار پر بھی اظہار مسرت کا اظہار کیا۔