اسحاق ڈار کی دعوت پر انڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری روزان روزلانی اسلام آباد پہنچ گئے

Feb 10, 2026 | 11:21:AM
اسحاق ڈار کی دعوت پر انڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری روزان روزلانی اسلام آباد پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری اور انڈونیشین سوورن ویلتھ فنڈ دانانتارا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرروزان روزلانی گزشتہ شام اسلام آباد پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انڈونیشین وزیرکو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (ایسٹ ایشیا پیسیفک) اور پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر نے استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران روزان روزلانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جامع ملاقات کریں گے۔

مجوزہ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے اور باہمی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔