بسنت پر اموات؛ فوجداری کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)بسنت سے6 اموات اور 124 شہریوں کے زخمی ہونے کے معاملے پرذمہ دار افسروں کےخلاف فوجداری کارروائی کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق بسنت سے 6 اموات ہوئیں،محفوظ بسنت کےسرکاری دعوے کے برعکس 124 شہری زخمی ہوئے،بسنت تہوار کی بجائےشہریوں کے لیے جان لیوا خطرہ بن چکی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ چھتوں سے گرنے اور بجلی کے کھمبوں پر چڑھنے کے واقعات میں درجنوں بچے زخمی ہوئے،قاتل ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت روکنے میں ریاستی ادارےناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک توسیع
درخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ غفلت کے مرتکب متعلقہ افسران کے خلاف فوجداری اور محکمانہ کارروائی کاحکم دیاجائے،بسنت پرہونے والے نقصان کاجائزہ لینے کےلئے عدالتی کمیشن قائم کیاجائے،قاتل ڈور کی تیاری، ترسیل، فروخت اور استعمال پرپابندی کےقانون پرعمل کرانے کا حکم دیا جائے۔