حکومت سازی ،تحریک انصاف نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

Feb 10, 2024 | 09:43:AM
حکومت سازی ،تحریک انصاف نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد اور دیگر شریک ہوں گے، اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے۔

حکومت سازی کیلئے مشاورت ، تحریک انصاف نے اجلاس طلب کر لیا

تحریک انصاف کا کہنا ہے  کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکارکوتھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ، فردوس عاشق اعوان کیخلاف مقدمہ درج

 واضح رہے کہ عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 99 نشستوں کیساتھ سب سے آگے ہیں۔

 علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 90 نشستوں پر بھی آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔