نوابشاہ: ایم کیو ایم رہنما سجاد شاہ تقوی پر قاتلانہ حملہ

Feb 10, 2024 | 00:28:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نوابشاہ میں ایم کیو ایم رہنما سجاد شاہ تقوی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں محفوظ رہے۔

نوابشاہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 37 سے الیکشن لڑنے والے ایم کیو ایم رہنما سجاد حسین شاہ پر مسلحہ افراد کا حملہ سجاد شاہ محفوظ رہے، مسلحہ افراد نے سجاد شاہ کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

ایم کیو ایم رہنما سجاد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ دوست کے گھر رات کے کھانے کی دعوت پر آیا تھا تو مسلحہ افراد نے حملہ کردیا گھر میں محصور کردیا، مسلحہ افراد نے گھیراؤ کیا ہے، پولیس کو اطلاع کی ہے لیکن تاحال نہیں پہنچی۔