ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاﺅنٹس دو سال بعد بحال

Feb 10, 2023 | 21:16:PM
ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاﺅنٹس دو سال بعد بحال
کیپشن: ٹرمپ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میٹا نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 سال بعد فیس بک اور انسٹا گرام اکاﺅنٹس بحال کر دیئے۔
میٹا ترجمان اینڈی اسٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاﺅنٹس بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے،سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کردیئے گئے تھے۔گزشتہ ماہ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاﺅنٹس پر عائد پابندی جلد ختم کردی جائے گی،میٹا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر سابق صدر نے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تو ان کے اکاﺅنٹس دوبارہ معطل کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں، سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی بحالی سے وہ ووٹروں اور سیاسی فنڈ ریزنگ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری 2021 تک انسٹاگرام پر 23 ملین اور فیس بک پر 34 ملین فالوورز تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں گھی30 روپے فی کلو، ایل پی جی سلنڈر104 روپے مہنگاہوا، ادارہ شماریات