ایک ہفتے میں گھی30 روپے فی کلو، ایل پی جی سلنڈر104 روپے مہنگاہوا، ادارہ شماریات 

Feb 10, 2023 | 19:32:PM
ایک ہفتے میں گھی30 روپے فی کلو، ایل پی جی سلنڈر104 روپے مہنگاہوا، ادارہ شماریات 
کیپشن: خوردنی گھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا،ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے، مہنگائی کی مجموعی شرح 34.83 فیصد تک پہنچ گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ریکارڈ 29 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،17 اشیا کی قیمتیں مستحکم،5 کی قیمتیں کم ہوئیں،رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کا اضافہ ہوا،آلو فی کلو 3 روپے مہنگے ہو گئے،کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق خوردنی گھی فی کلو 30 روپے مہنگا ہو گیا،ٹوٹا چاول فی کلو 6 روپے مہنگے ہوئے،ایل پی جی کاسلنڈر104 روپے مہنگا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ،پاکستان میں مزید مہنگاہو گیا
رپورٹ کے مطابق دال ماش 9،دال چنے 5 اور دال مسور کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا،آگ جلانے والی لکڑی اور ماچس کی ڈبیہ بھی مہنگی ہو گئی،کپڑے دھونے والا صابن،خشک دودھ،فرش دودھ،نمک اور انرجی سیور بلب بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پیاز 24 روپے سستا ہوا،ٹماٹر کی قیمت 3 روپے کم ہوئی،انڈے فی درجن 10 روپے،20 کلو آٹے کا تھیلا 48 روپے سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور