پاکستان میں مہنگائی کی شرح 27.6 فیصد تک پہنچ گئی

Apr 01, 2024 | 17:10:PM
پاکستان میں مہنگائی کی شرح 27.6 فیصد تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستانی عوام کو ایک کے بعد ایک مہنگائی کا جھٹکا دیا جا رہا ہے ، گزشتہ روز پیٹرول فی لیٹر 9 روپے  سےزائد  مہنگا کیا گیا جبکہ اسی ماہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے اضافہ کر دیا گیا  جس نے مہنگائی کو آسمان کی بلندی پر پہنچا دیا۔

 تفصیلات کے ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی  ہے ، جس کے مطابق فروری2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی1.71فیصد بڑھ گئی،مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68فیصد ریکارڈ کی گئی،جولائی تامارچ مہنگائی کی اوسط شرح27.06فیصد رہی،گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں1.43 فیصدکا اضافہ ہوا، مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں2.13فیصد کا اضافہ ہوا،مارچ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.90فیصد رہی،گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 18.97فیصد رکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 52.1 فیصد ، پیاز 28 فیصد ، آلو 23.6 اور پھل 21.9 فیصد مہنگے ہوئے , اس دوران سبزیاں 12.8، بجلی 5.1 اور گوشت 4 فیصد مہنگا ہوا ،سالانہ بنیادوں پر گیس 318 فیصد ، بجلی 73 فیصد مہنگی ہوئی ،ایک سال میں ٹماٹر 188.4 ، پیاز 84 ، سبزیاں 55 مسالحہ جات 49 فیصد مہنگے ہوئے ۔