انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Feb 10, 2023 | 20:40:PM
انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے  دور میں بھی  پی ایس ایل ہونی چاہیے تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے کافی اچھے کھلاڑی ملے ہیں، ہمارے پلیئرز کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے سیکھنے کو ملتا ہے، سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے، بابر اعظم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے آؤٹ نہیں ہو رہا، بابر اعظم اس وقت دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ  پی ایس ایل کی فیس دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہمارے وقت بھی لیگ ہونی چاہیے تھی، 6چھکے کسی کو بھی لگ جاتے ہیں، کوشش کروں گا کہ یہ جتنے بھی نوجوان لڑکے مل رہے ہیں ان کے ساتھ کام کروں، میں خود بھی ان نوجوانوں کے ساتھ کام کرکے انجوائے کر رہا ہوں، ہمارا  وقت مختلف تھا اس دور کی کرکٹ الگ ہے، ہمیں ایسے کھلاڑی چاہئیں جو جدید کرکٹ کھیل سکیں، جب کبھی آفر آئے گی سلیکشن کی تو دیکھیں گے۔