لاہور بار انتخابات: رانا انتظار حسین صدر کی نشست پر دوبارہ الیکشن کیلئے رضامند

Feb 10, 2023 | 12:53:PM
لاہور بار انتخابات: رانا انتظار حسین صدر کی نشست پردوبارہ الیکشن کیلئے رضامند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کے دوبارہ انتخابات کے معاملات طے پا گئے ہیں۔

اس حوالے سے رانا انتظار حسین نے صدر کی نشست پر دوبارہ الیکشن پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

ان کے مطابق الیکشن 18 فروری کو منقعد کرایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن بائیو میٹرک اور ایوان عدل میں ہونا چاہیئے، الیکشن بورڈ لاہور بار کے ممبران سے مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: بدنظمی پر لاہور بار کے انتخابات ملتوی، بورڈ نے رانا انتظارحسین کو کامیاب قراردیدیا

اس حوالے سے کفیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگر بار کے دیگر عہدوں پر الیکشن کروانا ہیں تو اس کیلئے بھی تیار ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب بار نے 11 فروری کو ہائیکورٹ میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کررکھا ہے۔