ڈیرہ بگٹی: ریٹرننگ آفیسر کے قافلے پر حملہ، لیویز اہلکار شہید

Feb 10, 2023 | 11:01:AM
ڈیرہ بگٹی: ریٹرنگ آفیسر کے قافلے پر حملہ، لیویز اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر عارف بگٹی) ریٹرننگ آفیسر کے قافلے پر فائرنگ سے 1 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر پھیلاؤغ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: مردان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

جاں بحق اہلکار اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ مذکورہ لیویز اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے ہمراہ واپس شہر کی جانب آرہے تھے۔

واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔