لاہور: سڑک پر پڑے شگاف میں کار گرنے سے 3 افراد زخمی

Feb 10, 2023 | 10:36:AM
لاہور: سڑک پر پڑے شگاف میں کار گرنے سے 3 افراد زخمی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سڑک پر پڑے ایک گہرے شگاف میں ایک گاڑی گرگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن شوکت خانم اسپتال کے قریب سیوریج پائپ لیک ہونے کے باعث سڑک پر تقریباً 20 سے 25 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پٹرولیم مصنوعات کا بحران، حکومت کا بڑا فیصلہ

شگاف میں گاڑی گرنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کرکے گاڑی میں سوار زخمی ہونے والی خاتون سمیت 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

گاڑی میں موجود افراد میں 29 سالہ مائرہ،27 سالہ آصف اور 18سالہ عمیر شامل تھے۔