بہت شرمندہ ہوں۔ گمشدہ ہتھکڑی 60 سال بعد پولیس کو لوٹادی

Feb 10, 2021 | 19:00:PM
بہت شرمندہ ہوں۔ گمشدہ ہتھکڑی 60 سال بعد پولیس کو لوٹادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) لاس اینجلس پولیس کو ایک لفافہ موصول وہوا ہے جس میں محکمے کے 60 سالہ پرانی ہتھکڑی ایک معذرت خواہانہ خط اور 100 ڈالر کے ساتھ واپس کردی گئی ہے
 ہتھکڑی لوٹانے والے شخص نے بتایا کہ اب اس کی عمر 74 برس ہے اور وہ نانا اور دادا بن چکا ہے۔ وِسٹا کے علاقے میں رہنے والے شخص نے لکھا ہے کہ 60 سال یا شاید اس سے بھی پہلے باب بِگ بوائے ریسٹورینٹ کی اطراف میں ایک پولیس افسر سے یہ ہتھکڑی گرگئی تھی جسے اس نے اٹھالیا تھا اور تب سے اب تک وہ اسی کے پاس تھی۔مجھے غلطی کا احساس ہے کہ میں نے ہتھکڑی اٹھالی اور اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا اور اب شرمندگی کا احساس ہے‘ اس شخص نے خط میں ایک جگہ لکھا۔
 اس نے بتایا کہ وہ اپنے 6 اور 9 سال کے پوتوں کے لیے ایک مثال کے طور پر یہ امانت لوٹارہا ہے۔اس نے ہتھکڑی چرانے یا اٹھانے کی وجہ نہیں بتائی بلکہ کہا کہ وہ اس کی کوئی معقول وجہ بیان نہیں کرسکتے۔ البتہ انہیں اعتراف ہے کہ یہ ایک غلط کام تھا۔76 سالہ شخص نے یہ بھی کہا کہ وہ اس اہم ادارے کو 100 ڈالرکی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔ اس کے جواب میں لاس اینجلس پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ جب بھی کوئی درست کام کیا جائے تو تب بھی اسے تاخیر نہیں سمجھنا چاہئے۔