80 لاکھ فالوورز،ایمن خان نے انسٹا گرام پر دھوم مچا دی

Feb 10, 2021 | 15:44:PM
80 لاکھ فالوورز،ایمن خان نے انسٹا گرام پر دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکارہ عائزہ خان کے بعد ایمن خان بھی انسٹاگرام پر 80 لاکھ فالوورز والی اداکارہ بن گئیں۔

عائزہ خان گزشتہ ماہ جنوری کے اختتام پر انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بنی تھیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی تھی۔عائزہ خان نے حیران کن طور پر 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر کافی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے ایمن خان کی بادشاہی کو ختم کیا تھا۔سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں انسٹاگرام پر اگرچہ ایمن خان فالوورز میں 74 لاکھ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھیں، تاہم دسمبر 2020 تک عائزہ خان فالوورز کے حوالے سے ان کے برابر ہوگئی۔