کوئٹہ؛ بلوچستان ہائیکورٹ نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلے کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان ہائیکورٹ نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلے کردیئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کچلاک ناصر خان یوسفزئی کو رجسٹرار (B-22) بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا ،رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ عبدالقیوم لہڑی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بارکھان تعینات کردیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج خاران ظفر اللہ بازئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سریاب تعینات کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سریاب عنایت اللہ کاکڑ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج خاران ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارکھان محمد علی کاکڑ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اُوتھل تعینات کردیا گیا۔
ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اُوتھل ظہور احمد لانگو کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اُوتھل تعینات کیا گیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کچلاک کی عدالت کا اضافی چارج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کوئٹہ کے سپرد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دوران پرواز خاتون سے نازیبا حرکات کرنے پر مسافر کو ’حیران کن‘ سزا